چین کے شہر شنگھائی میں سیلف ڈرائیونگ روبو ٹیکسی کا تجربہ کامیاب

چین کے شہر شنگھائی میں خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی سروس متعارف کردی گئی ہے جس کا تجربہ کامیاب رہا۔ سیلف ڈرائیونگ روبو ٹیکسی میں لیزر سینسر اور کیمرے نصب ہیں۔

گاڑی میں مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سیفٹی ڈرائیور کو بھی بٹھایا گیا ہے۔ یہ سروس چینی عوام کیلئے کھول دی گئی ہے جب کہ روبو ٹیکسی پر سفر کیلئے مسافر اپنے موبائل سے ایپ کے ذریعے رائیڈ بک کر کے باآسانی سفر کر سکتے ہیں۔

گزشتہ ماہ چین کے شہر گوآنگ ژو میں بھی خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی متعارف کرائی گئی تھی جس کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا تھا۔

اس سیلف ڈرائیونگ روبو ٹیکسی میں لیزر سینسر اور کیمرے نصب ہیں جبکہ گاڑی میں مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ایک یا دو ٹیکنیشن بیٹھے ہوتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>