یو اے ای نے بیرون ملک مقیم تارکین وطن کی واپسی کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم کردی

 یو اے ای نے بیرون ملک مقیم تارکین وطن کی واپسی کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم کردی

متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک مقیم تارکین کی واپسی کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی ہے، اماراتی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ بیرون ملک موجود مقیم غیر ملکی اجازت نامہ حاصل کیے بغیر واپس آسکتے ہیں۔

واپسی کے اجازت نامے کے لیے درخواست پیش کرنا ضروری نہیں۔ یہ سہولت امارات کی تمام ریاستوں کے لیے ہوگی۔ الامارات الیوم کے مطابق اماراتی محکمہ شہریت و قومیت نے بدھ کو بتایا کہ واپسی کے اجازت نامے کی شرط اعلیٰ قیادت کےحکم پر منسوخ کی گئی ہے۔

اس حکم پر کل 12 اگست سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ سہولت ایسے وقت میں دی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے والی ہیں۔

یو اے ای میں مختلف تجارتی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں جبکہ سماجی اور خدمات پیش کرنے والے ادارے کھولے جارہے ہیں، محکمہ شہریت و قومیت نے باہر سے امارات واپس آنے والےغیرملکیوں کے لیے 7 اقدامات ضروری قرار دیے ہیں ۔

شناختی معلومات، پاسپورٹ اور شہریت سے متعلق معلومات محکمہ کی جانب سے جو اقدامات ضروری قرار دیئے گئے ہیں ان میں اپ ڈیٹ کرانا۔ رجسٹرڈ لیباریٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا اور سفر سے96 گھنٹے قبل ٹیسٹ کا رزلٹ حاصل کرنا۔

اس کے علاوہ واپسی کا ٹکٹ بک کرانا، وائرس سے پاک سرٹیفکیٹ فضائی کمپنی کو پیش کرنا۔ امارات پہنچنے پر لیباریٹری ٹیسٹ کرانا۔ ہاؤس آئسولیشن ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا۔ مقررہ ایام کے دوران ہاؤس آئسولیشن میں رہنا۔ اماراتی محکمے نے مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور شہریت سے متعلق کوائف لنکuaeentry.ica.gov.ae پر اپ ڈیٹ کرالیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>