سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانا ناگزیر ہو چکا، ٹرمپ ایڈوائز

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے سینئر ایڈوائز اور داماد جیریڈ کشنر نے امریکی ٹی وی کو انٹریو کے دوران کہا ہے کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیاں طے پانے والا معاہدہ گزشتہ 26 سال میں تاریخی اعتبار سے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

جیریڈ کشنر نے کہا کہ سعودی عرب مسلم ممالک میں رائے عامہ ہموار کرنے کا ذریعہ مانا جاتا ہے اور کسی ایسے ملک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان کو بات چیت کے ذریعے اعتماد میں لیا اور ان کو امریکی پالیسیوں کے لیے آمادہ کیا۔

جریڈ کشنر نے یہ بھی بتایا کہ اسی دورے کے بعد پہلے نمبر پر سعودی عرب کے تعاون سے ایران کے معاملے پر امریکا نے ٹھوس اقدامات اٹھائے، انہوں نے بتایا کہ دوسرے نمبر پر دہشت گردوں کی مالی معاونت ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے نمبر پر سب سے اہم جو کام ہوا وہ یہ تھا کہ سعودی عرب جو کہ مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کے ساتھ مسلم دنیا کا لیڈر سمجھا جاتا ہے اس کو شدت پسندی کے خاتمے کے لیے ایسی جدت کی جانب مائل کیا گیا جس کے بعد مسلمان یہ سوچیں گے کہ اگر ان کا لیڈر اس پر اعتراض نہیں کر رہا تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔

جیریڈ نے کہا کہ اپنے معاشرے میں جدت لانے کے لیے سعودی عرب نے امریکہ کہ مشورے پر اپنے ملک میں کئی قابل قدر اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا چونکہ سعودی عرب میں نوجوانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو کہ آنے والے وقت میں کاروباری لحاظ سے مشرق وسطیٰ میں شامل ممالک کے دیگر دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، اس لیے ان نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے سعودی عرب دوسرے ممالک سے تعلقات کی بحالی کے لیے قدم اٹھانے میں ہمارے ساتھ ہے۔

جیریڈ کا کہنا تھا کہ کب تک ماضی کے مسائل میں الجھ کر موجودہ دنیا کے ساتھ تعلقات کو خراب کر کے رکھا جا سکتا ہے اب ضرورت ہے کہ سعودی عرب کے بھی اسرائیل کے ساتھ بالکل ہموار تعلقات ہوں اس سے سعودی لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب امریکا کہ ساتھ ملکر آگے بڑھے تو ہم بہت سے میدانوں میں کامیابیاں سمیٹیں گے جو کہ تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہوں گی۔

  • اسرائیل سعودی تعلقات پچھلے پانچ سال سے غیر اعلانیہ طورپہ معمول پہ ہیں۔با ضابطہ اعلان ابھی شاید سعودی عرب کے مفاد میں نہ ہو مگر جلد یا بدیر یہ بھی ہوجائےگا۔پاکستان بھی اسی لیے مزید خلیجی ممالک کے اوپر بھروسہ شاید نہ کرسکے ۔

  • امن سے محبت کرنے والا متحدہ عرب امارات امن سے محبت کرنے والے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ذریعہ طے شدہ معمول کے معاہدے کے لئے امن پسند اسرائیل کے ساتھ شامل ہے۔

    جی ہاں ، آپ نے یہ صحیح پڑھا ہے۔

    امن کی ان عظیم پیشرفتوں کی خوشیاں منانے کے لئے اب ہمیں صرف متحدہ عرب
    امارات کے زیر اہتمام ایک اور امن فورم کی ضرورت ہے۔

    (Qur’an 2:11) وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ
    اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ملک میں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں

  • (Qur’an 2:11) وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ
    اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ ملک میں فساد نہ ڈالو تو کہتے ہیں کہ ہم ہی تو اصلاح کرنے والے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >