بیروت دھماکے،حزب اللہ کی اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ دھماکوں میں اگراسرائیل ملوث نکلا تواسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، حزب اللہ نے اسرائیل کو وارننگ دے دی ہے،چیف حسن نصراللہ  کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اگر یہ ثابت ہوگیا کہ بیروت بندر گارہ پر اسرائیل نے حملہ کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نےکہا کہ بیروت دھماکوں سے متعلق دو نظریات زیر تفتیش ہیں کہ یہ ایک حادثہ ہے یا امیونیم نائٹریٹ کو وجہ بنا کر تخریب کاری کی گئی ہے،نصراللہ نے کہا کہ تخریب کاری کے امکانات میں سے ، جان بوجھ کر آگ لگائی تھی یا ایک چھوٹا بم نصب کیا گیا تھا،تخریب کاری کے پیچھے کون ہوسکتا ہے؟  اور یہ اسرائیل بھی ہوسکتا ہے،جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

اگر پتہ چلا کہ "یہ دہشتگردوں کی تخریب کاری کی کارروائی تھی ، اور اسرائیل کا کردار تھا تو حزب اللہ اس کا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری لبنانی ریاست کو جواب دینا ہوگا۔اگر اسرائیل نے اس کا ارتکاب کیا تو اس کی  قیمت ادا کرنا ہوگی۔

حزب اللہ نے  بیروت دھماکے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بھی مسترد کردیا،چاراگست کو بیروت  دھماکے میں ایک سوچون افراد جاں بحق اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہوئےتھے،اسرائیل نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی تھی۔

حسن نصر اللہ نے مطالبہ کیا کہ لبنان میں روایتی سیاسی جماعتوں کے ذریعے نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے، دوسری جانب بیروت دھماکوں کے بعد لبنانی وزیراعظم نے اسے غفلت اور کرپشن قرار دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا،ان کی پوری کابینہ بھی مستعفی ہوچکی ہے،دوسری جانب لبنانی صدر نے کہا ہے کہ تفتیش کار غفلت ، کسی حادثے یا "بیرونی مداخلت” پر غور کررہے ہیں۔

لبنان کے ایک عدالتی ذرائع نے بتایا کہ لبنان کے پراسیکیوٹر جنرل نے 25 افراد کے خلاف الزامات لگائے ہیں ، جن میں بندرگاہ اور کسٹم کے سینئر عہدیدار شامل ہیں۔

  • ڈرامے بازیاں دیکھو ان کی۔ اصل میں یہی ایجنٹ ہیں اسرائیل اور مغرب کے۔ عربوں کو اسرائیل،ایران اور امریکہ نے ملکر آج اسرائیل کی گود میں بٹھا دیا۔ سچ کہا تھا حق نواز جھنگوی نے کہ اگر ایران نے امریکہ یا اسرائیل پر حملہ کیا یا ان دونوں نے اس پر حملہ کیا تو میری قبر پر آ کر تھوک دینا۔

  • We still little know about this blast..US ..FBI investigation..will have no trust..But may be if China..Russia gives inside information.then peoples know the real pic..No body believe in Israhell..US reports..But if this is not a incident then Israhell will behind this..

  • یہودیوں اور سعودی کا کام ہے یہ دونوں ایک پیچ پر کھیل رہے ہیں یہ تو اللہ
    پاک کا فرمان ہے ایک نہ ایک دن چہرہ سامنے آجاتا ہے منفقوں کا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >