بھارت میں میٹرک پاس وزیرتعلیم کا انٹرمیڈیٹ میں داخلہ

بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں میٹرک پاس وزیرتعلیم جگرناتھ مہتو نے اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دے دیا،وزیرتعلیم نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انٹر میں داخلہ لے لیا،جگر ناتھ مہتو نے بوکاروضلع کے دیوی مہتو میموریل انٹر کالج میں انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لیا اور کالج میں داخلہ فارم بھرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

وزیر تعلیم مہتو نے 1995 میں دسویں کلاس کا امتحان پاس کیا تھا اور 25 سال کے بعد دوبارہ اپنی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ہے،اس موقع پروزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ پڑھنے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

میڈیا سےگفتگو میں وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ جس وقت مجھے وزیر تعلیم بنایا گیا تھا،اسی وقت مخالفین نے میری تعلیم پر طنز کیا تھا جس پر مجھے کافی ٹھیس پہنچی تھی، اسی لیے میں نے تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور انٹر میں داخلہ لے لیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>