نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کرنے پر آئینہ دکھا دیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کی نیوزی لینڈ میں کورونا کی دوسری خطرناک لہر آرہی ہے بالکل غلط دعویٰ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت نے دنیا کو دکھانے کیلئے کورونا کو شکست دینے کا ڈھنڈورا پیٹا لیکن ہم امریکہ میں نیوزی لینڈ کی طرح کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ نہیں چاہتے۔

جس دن ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان دیا اس دن کے کیسز پر نظر دوڑائی جائے تو نیوزی لینڈ میں اس دن کورونا کے صرف 9 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ امریکہ میں صرف اس ایک دن میں کیسز کی تعداد 42 ہزار سے زائد تھی، اور یہ اعداد وشمار ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی توثیق نہیں کرتے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ٹرمپ کی اس تنقید پر انہیں آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ” کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے دو ملکوں کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں ہے، جب بھی کورونا وائرس پر قابو کرنے والے ممالک کی بات ہوگی ان میں ہمارا نام سر فہرست ہوگا”۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس بحران کے دوران نیوزی لینڈ ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے بہت جلدی اور موثر انداز میں اپنے ملک سے اس وائرس کا نہ صرف خاتمہ کردیا تھا بلکہ ملک میں کورونا مریضوں کی صحت یابی کے حوالے سے بھی نیوزی لینڈ کی کاردکردگی قابل ستائش رہی ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں یہ وائرس شدید تشویشناک صورتحال اختیار کرچکا ہے، مگرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ان اعداد و شمار کو بھی جھٹلاتے ہیں اور دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ اس وائرس سے نمٹنے کی ان کی پالیسیاں بہترین ثابت ہورہی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >