ٹرمپ کی حمایت میں نکلنے والی کشتیاں ڈوب گئیں

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نکلنے والی کشتیاں ڈوب گئیں تاہم حادثے میں تمام سوار محفوظ رہے۔

امریکا میں الیکشن کی گہما گہمی شروع ہونے کو ہے اور اسی سلسلہ میں امریکی ریاست ٹیکساس کی جھیل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کشتیوں کے ذریعے پریڈ کی گئی تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نکلنے والی کشتیاں ڈوب گئیں۔

حکام کے مطابق کشتیوں کے اکٹھے آگے بڑھنے سے جھیل میں بلند لہریں پیدا ہو گئیں جس کے باعث پریڈ میں شامل کشتیاں ڈوب گئیں تاہم حادثے میں تمام سوار محفوظ رہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>