ویڈیو: برطانوی شہری کا دوران پرواز سیاہ فام خاتون پر تشدد

برطانوی شہری کا دوران پرواز سیاہ فام خاتون پر تشدد

امریکا برطانیہ سمیت دنیا بھر میں نسل پرستی کا سلسلہ جاری ہے,ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا برطانیہ میں,لندن سےترکی جانے والی پرواز میں برطانوی شہری نے سیاہ فام خاتون پر تشدد کیا جس کے بعد پولیس نے برطانوی مسافرکو حراست میں لے لیا گیا۔

پرواز میں نسلی تعصب پر مبنی جملے ادا کرنے سے منع کرنے پر برطانوی شہری نے افریقی خاتون پر مکے برسا دیئے۔

برطانوی شہری نے دوران گفتگو نسلی تعصب پر نازیبا جملے ادا کئے سیاہ فام خاتون نے کہا کہ میں افریقی ہوں، میرے لوگوں کے بارے میں ایسی گھٹیا بات نہ کریں۔۔

یہ سنتے ہی برطانوی شہری غصہ میں آگیا اور سب کے سامنے خاتون کو پیٹ ڈالا جس پر مسافروں نے مداخلت کی اور خاتون کو برطانوی شخص سے چھڑوایا۔

اس موقع پر طیارے کے عملے کی جانب سے بھی معاملے میں مداخلت کی گئی اور بعد میں طیارہ لینڈ کرتے ہی ترکی پولیس نے مذکورہ برطانوی مسافر کو حراست میں لے لیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >