بھارت: بیوی نے شوہر کی رسیوں سے باندھ کرپٹائی کردی، ویڈیو وائرل

شرابی شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے خاتون نے خوب پٹائی کی، ویڈیو وائرل

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خاتون کو اپنے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر موٹے ڈنڈے سے اس کی پٹائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر سے واضح ہے کہ خاتون اپنے شوہر کی شراب کی لت چھڑانا چاہتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر ڈنڈے سے پٹائی کر رہی ہے اور شوہر رحم کی اپیلیں کر رہا ہے۔

پٹائی کے دوران شوہر وعدہ کرتا بھی نظر آتا ہے کہ اب وہ شراب کو کبھی ہاتھ نہیں لگائے گا اور نشہ کرنے کے بجائے اپنے کام اور مناسب روزگار پر توجہ دے گا۔

یہ ویڈیو بھارت سے اپ لوڈ کی گئی مگر یہ کس ریاست یا علاقے کی ہے اس سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>