سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کیخلاف مزید ایکشن لیا جائے،یورپی یونین

سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کیخلاف مزید ایکشن لیا جائے،یورپی یونین

سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور فیک اکاؤنٹس کا معاملہ زیر بحث ہے، ایسے میں یورپی یونین نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک، ٹویٹر اور گوگل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جعلی خبروں کیخلاف مزید ایکشن لیں، تاکہ جعلی خبروں کے کے اثرات سے بچا جا سکے۔

یورپی کمیشن سے تعلق رکھنے والی ویرا جویرا کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، سوشل میڈیاکے احتساب اور شفافیت کی ضرورت ہے،کیونکہ سوشل میڈیا پر شہریوں کی بڑی تعداد جعلی خبروں تک رسائی حاصل کرتی ہے۔

یورپی ڈیمو کریسی ایکشن پلان میں کام کرنے والی ویرا جویرا کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل خطرہ تیزی سے ابھر رہا ہے، جس کے لیے ہمیں نئے قانون بنانا ہوں گے، سوشل میڈیا کے صارفین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سمیت مختلف اہم معاملات پر حقائق کو مسخ کرکے جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، صارفین اس بات سے لاعلم ہوتے ہیں کہ وہ درست معلومات موصول کررہے ہیں یا نہیں،سوشل میڈیا جعلی خبروں میں ڈوب چکا ہے۔ جعلی خبروں سے متعلق ہزاروں آرٹیکلز اور ویڈیوز موجود ہیں،امریکی ادارے کے مطابق جعلی خبروں کے باعث 800 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>