مودی کی سالگرہ پر مودی کے چاہنے والے ہی جل گئے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر حکمراں جماعت بی جے پی نے کیا بھرپور اہتمام۔  مگر سالگرہ کی خوشیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارتی وزیراعظم کی سالگرہ منانے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان گیس کے غبارے کے دھماکے میں زخمی ہوگئے۔

ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے کارکنان مودی کی 70ویں سالگرہ کا جشن منارہے تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوا، سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان کے پاس پٹاخے اور گیس کے غبارے تھے،انہوں نے جیسے ہی بم جلانے کے لیے ماچس جلائی تو زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے میں ایک درجن سے زائد کارکنان جھلس کر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،کارکنان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، ایک رہنما نے بتایا کہ گیس کے غبارے کے پھٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

سینئر پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے کارکنان کیوں گیس کے غبارے لے کر جمع ہوئے اور پھر ان کے قریب  آگ بھی لگائی، پولیس نے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر حکومتی جماعت کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پانچ اراکین اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >