امریکی صدر ٹرمپ کو زہر یلے مواد کا لفافہ کس نے بھیجا؟

امریکی خبر رساں ادارے  نے انکشاف کیا ہے کہ نامعلوم شخص کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں زہریلے مواد سے بھرا لفافہ بھیجا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں نامعلوم شخص کی جانب سے ایک لفافہ بھیجا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کو زہر یلے مواد کا لفافہ کس نے بھیجا؟

جو لفافہ صدر ٹرمپ کو بھیجا گیا اس میں زہریلا پیکٹ موجود تھا، جسے کھولنے پر معلوم ہوا کہ اس میں رائسن پاؤڈر موجود ہے، جسے صدر ٹرمپ تک پہنچنے سے پہلے ہی وائٹ ہاوس کے دروازے پر سکریننگ کے وقت پکڑ لیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کے مطابق صدر ٹرمپ کے نام بھیجے گئے لفافے میں رائسن پاؤڈر موجود تھا، جو قدرتی طور پر کیسٹر بینز میں پایا جاتا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے لفافے سے متعلق مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

جب کہ پیکٹ بھیجنے والے سے متعلق خفیہ تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>