پاکستان میں گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے آپس میں ہی لڑپڑے

پاکستان میں گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے آپس میں ہی لڑپڑے۔ خودساختہ تھانیدار بھارت کی اپنی ہی فوج میں پھوٹ پڑگئی۔۔

مودی سرکار کو دیکھا دیکھی بھارتی فوج بھی سیاست کی راہ پر چل پڑی، اختیارات کی جنگ میں دو تھری سٹار جرنیل آمنے سامنے آگئے، جس کے باعث بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت میں پھوٹ پڑ گئی۔ پاکستان کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر طویل سرحد پر تعینات ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو دو دو جرنیل چلانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق مودی کی چھپن انچ چھاتی پہلے ہی سکڑ کر آدھ فٹ رہ گئی تھی ، پاکستان کو گھس کر مارنے کی بھڑکیں لگانے والے بھارتی جرنیل آپس میں ہی گتھم گتھا ہوگئے۔ماتحت لیفٹننٹ جنرل نے ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کے سربراہ کا حکم ماننے سے انکار کردیا جس پر بھارتی آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔

پنجاب اور راجستھان کی سرحد پر تعینات ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو لیفٹننٹ جنرل الوک کلیر نے احکامات جاری کیے تو سیکنڈ ان کمانڈ لیفٹننٹ جنرل کے کے رپساول نے حکم ماننے سے انکار کردیا۔

ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ کو اب دو دو جرنیل چلانے لگے، بھارتی آرمی چیف ایم ایم نروانےنے اپنے وائس چیف کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور صلح صفائی کیلئے ثالث مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج میں کئی افسران اور سپاہی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے ہیں، بالخصوص بھارتی آرمی میں موجود کئی خواتین استعفیٰ دے چکی ہیں جن کا الزام ہے کہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کیاجاتا ہے جبکہ بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >