نریندر مودی پیدائش سے لے کر اب تک فراڈ ہیں، بھارتی خاتون نےمودی کا بھانڈا پھوڑ دیا

نریندر مودی پیدائش سے لے کر اب تک فراڈ ہیں، تفصیلات بھارتی شہری نے ہی دیدیں

بھارتی سوشل میڈیا صارف نمرتا دتا نے وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی زندگی کے ان رازوں پر سے پردہ اٹھایا کہ سننے والے بھی دنگ رہ گئے۔

نمرتا دتا نے نریندر مودی کی پیدائش، تعلیم اور زندگی کے دیگر امور میں جھوٹے واقعات کو سامنے رکھا اور کہ میں ہمیشہ مودی پر تنقید کرتی ہوں مگر ان کی سالگرہ کے دن میں کچھ ایسی معلومات شیئر کرنے والی ہوں جو بہت کم لوگوں کے علم میں ہے۔

نمرتا دتا نے بتایا کہ مودی وہ انسان ہیں جو 2 بار پیدا ہوئے ، پہلی بار وہ 29 اگست1949 کو پیدا ہوئے یہ تاریخ ان کی ڈگری پر درج ہے، ان کی دوسری تاریخ پیدائش جوعوام کو معلوم ہے وہ17 ستمبر1950 ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1950 میں پیدا ہونے والے مودی جی 6 برس کی عمر میں وادنگر کے ریلوے اسٹیشن پر چائے بیچا کرتے تھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت وادنگر میں صرف ریلوے ٹریک موجود تھا یہاں اسٹیشن1973 میں تعمیر ہوا جب مودی جی کی عمر 23 برس ہوچکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مودی جی ایمرجنسی کے دوران انڈرگراؤنڈ تھے مگر انہوں نے1978 میں دہلی یونیورسٹی سے گریجوایشن کیا، انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے سرٹیفکیٹ لیے بغیر گجرات یونیورسٹی سے 1983 میں ماسٹرز کیا۔

نمرتا دتا نے بتایا کہ مودی دنیا کے وہ واحد انسان ہیں جنہوں نے پورے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا ہوا ہے، حالانکہ جس یونیورسٹی سے انہوں نے یہ ڈگری لی اس یونیورسٹی کے پروفیسرز کو یہ کورس2014 کے بعد ملا ۔

انہوں نے کہا کہ سب سے دلچسپ بات مودی نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیلئے یونیورسٹی کی اس کلاس میں اکیلے داخلہ لیا، اکیلے امتحان دیا اور اکیلے ہی ڈگری حاصل کی، اب تک بھارت میں کوئی انسان یا پروفیسر ان کا کلاس فیلو ہونے کا دعوے دار نہیں ہے۔

نمرتا نے بتایا کہ بھارت میں کمپیوٹر کے متعارف ہونے سے پہلے مودی کی ڈگری کمپیوٹر سے پرنٹ کی گئی، مودی جی نے1978 میں ڈگری لی اور اس کے دس سال بعد تک بھارت میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہاتھ سے لکھی ہوئی ڈگریاں جاری کی جاتی تھیں۔

نمرتا دتا نے کہا کہ جس فانٹ میں مودی کی ڈگری تیار کی گئی وہ مائیکروسافٹ کی جانب سے 1992 میں متعارف کروایا گیا، مودی کی ڈگری بھارت کی عام تعطیل یعنی اتوار کے روز جاری کی گئی۔

نمرتا نے آخر میں لکھا کہ اگر پھر بھی آپ لوگ یہ یقین نہیں کرتے کہ مودی ایک مافوق الفطرت انسان ہیں تو آپ ملک مخالف سوچ کے حامل ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >