سعودی عرب کا عمرہ کی بحالی کا اعلان ، دیگر ممالک کے لوگ بھی عمرہ کر سکیں گے

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی، اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ حرم میں 60 ہزار افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازیوں کی 100 فیصد تعداد کو حرم میں داخلے اور نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر مارچ کے مہینے میں سعودی حکومت کی جانب سے عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی، اور اب حکام کا کہنا ہے کہ مسجد حرام کے 100 فیصد حصے کو کھولنے کی اجازت تب دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >