یورپ اور امریکا میں ڈارک ویب کے خلاف بڑی کارروائی، 179 کارندے گرفتار

دنیا بھر میں ڈارک ویب کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈارک ویب سے منسلک ملزمان کی گرفتاری کے لیے کامیاب کارروائی کے دوران 179 کارندے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوروپول سائبر کرائم سینٹر اور برطانوی محکمہ انصاف کی یورپ میں ڈارک ویب کے کارندوں کے خلاف مشترکہ کارروائی امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر پانچ ممالک میں کی گئیں، سب سے زیادہ 119 کارندے امریکا سے پکڑے گئے ہیں، جرمنی سے 42، پولینڈ میں 8، برطانیہ سے  34 آسٹریا، کینیڈا سے 2 اور سویڈن سے ایک کارندے  کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار افراد سے 65 لاکھ ڈالر کے مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی برآمد ہوئی، ملزمان کے قبضے سے 500 کلوگرام منشیات بھی تحویل میں لی گئی اور 64 خطرناک ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔

ڈارک ویب گروپ یورپ اور امریکا میں غیرقانونی اشیا کی سپلائی بھی کیا کرتا تھا،جن میں کوکین اور ہیروئن سمیت خطرناک کیمیکل بھی شامل ہیں، یوروپول نے دعویٰ کیا ہے اس کارروائی سے ڈارک ویب کے سنہری دور کا خاتمہ ہوگیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >