اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی

اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل اور بحرین کے درمیان فضائی راستے بھی کھول دیئے گئے ہیں، اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی ہے۔

فضائی سفر کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق اسرائیلی ایئرلائنز کی ایئربس اے 320 بدھ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے 3 گھنٹے کی مسافت طے کرکے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جس کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ طیارے میں اہم سرکاری حکام پر مشتمل ایک وفد موجود ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی تھی۔

اس سے پہلے اسرائیلی طیارہ یو اے ای میں بھی پہنچا تھا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >