چالاک قاتل بیوی انٹرنیٹ سرچز اور سکرین شاٹس کی وجہ سے پولیس کی گرفت میں آگئی

امریکہ میں اپنے شوہر کو قتل کرنے والی ایک چالاک عورت کو پولیس نے اس کی موبائل سرچ اور سکرین شاٹس کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں پولیس کو ایک 50 سالہ شخص کی لاش اس کے اپنے گھر سے تھوڑے فاصلے پر ملی، پولیس نے قتل کی تفتیش اور قاتل کی تلاش شروع کردی مگر اسے ہر موڑ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم طویل تفتیش اور پولیس کی کارروائی کے بعد علم ہوا کہ مقتول کی موت زہریلا مشروب پینے کی وجہ سے ہوئی، پوسٹ مارٹم کے دوران علم ہوا کہ مقتول نے ایک ایسا زہریلا مشروب پیا جس کے جزیات 8 گھنٹے تک معدے میں موجود رہ سکتے تھے۔

تفتیش میں وقت لگنے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم کے دوران موت کی وجہ جاننے میں مشکل پیش آئی تاہم ماہر تباتات نے گہری تحقیق کے بعد معدے میں سے زہریلے مشروب کی چند باقیات ڈھونڈ نکالی۔

جس کے بعد پولیس نے قتل کی تحقیق کو نئے رخ پر موڑ دیا، پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نے شوہر کے لاپتا ہوجانے کے بعد نہ اس سے رابطہ کیا اور نہ ہی پولیس کو اطلاع دی، پولیس کیلئے یہ پہلو مشکوک تھا اور انہوں نے اسی رخ پر تفتیش کو آگے بڑھایا۔

پولیس نے قتل کے 5 ماہ بعد مقتول کی بیوی کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق انہوں نے اپنے موبائل فون پر زہریلے مشروبات سے متعلق سرچ کیا تھا اور چند ایک مشروبات کا سکرین شاٹ بھی اپنے موبائل میں لے کر رکھا تھا، پولیس نے اسی ثبوت کی بنا پر انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی قتل میں مدد ان کے ایک فیملی فرینڈ نے کی، اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>