منشیات اسکینڈل :مزید 4 بھارتی اداکارائیں انسداد منشیات بیورو کے ریڈار پر آ گئیں

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی سے شروع ہونے والے منشیات اسکینڈل میں مزید 4 اداکاراؤں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد شروع ہونے والے اس کیس میں گرفتار ہونے والی اداکارہ ریا چکرورتی نے بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے جن اداکاراؤں کا نام لیا انہیں بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے طلب کرلیا گیا ہے۔

جن اداکاراؤں کو طلب کیا گیا ان میں بھارت کی کامیاب ہیروئن دیپیکا پڈوکون، سارہ علی خان ، شردھا کپور اور راکول پریت شامل ہیں، ان کے ساتھ ساتھ مشہور فیشن ڈیزائنر سیمون کھمباڈیا کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مطابق ان اداکاراؤں کے واٹس ایپ چیٹس میں منشیات سے متعلق بات چیت کے ثبوت ملنے پر انہیں طلبی کے نوٹسز بھیجے گئے، ان پیغامات میں دیپیکا کی اپنی مینجر کرشمہ پرکاش کے ساتھ ہونے والی گفتگو بھی شامل ہے جس میں ممنوعہ منشیات سے متعلق بات ہورہی ہے۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >