یمن میں انسانی بحران شدت اختیار کرتا جارہاہے،اقوام متحدہ کی وارننگ

یمن میں انسانی بحران خانہ جنگی اور کورونا کے دوران مزید بدتر ہوگیا،اس سے قبل یمن کے شہریوں کو اس طرح کی بدترین صورتحال اور انسانی بحران کا سامنا نہیں ہوا، جہاں یمنی شہری انسانی بحران اور خانہ جنگی سے لڑ رہے ہیں وہیں عالمی وبا کورونا نے مزید تباہی پھیلادی ہے، یمن میں انسانی زندگی کا تصور تو جیسے ختم ہوتا جارہاہے۔

یمن میں جہاں خوراک کی قلت ہے وہیں ادویات کی کمی، بجلی ، گیس جیسی بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء بھی نایاب ہوچکی ہیں، انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، گردوں کی بیماری میں مبتلا شخص کیلئے ڈائیلاسز مشین کسی کام کی نہیں کیونکہ بجلی ہوگی تو یہ مشین زندگی کا پہیہ چلانے میں ساتھ دے سکے گی،اسپتالوں میں جنریٹر چلانے کیلئے مہنگا ہونے کے باعث پیٹرول تک دستیاب نہیں، لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کیلئے سفر کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے، ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اتنا مہنگا پیٹرول ہوگا تو کیسے گزارا ہوگا، کیسے بچوں کو کھانا کھلاؤں گا؟

سعودی اتحادی افواج کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ سے بندرگاہ بھی شدید متاثر ہوئی، جس سے تجارت بھی بند ہوگئی ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے امدادی جہاز بھی واپس بھیجنے پڑے، کیونکہ حوثی باغیوں کے حملے کے باعث کمرشل فلائٹس روک دی گئیں، فلائٹس روکنے کی وجہ سے متاثرین کیلئے لایا گیا امدادی سامان بھی نہ پہنچ نہ سکا، جس کی وجہ سے انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جارہاہے، بیس لاکھ افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔

یمن میں فوری خوراک کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے، کیونکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ناکافی طبی سہولیات کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیل رہاہے، کورونا ٹیسٹنگ کا بھی مناسب انتظام نہیں،یمن میں کورونا وائرس سے 587 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 2,030 افراد متاثر ہیں۔

اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی بحران اور انسانی حقوق کے حوالے سے جاری اپنی تیسری رپورٹ میں تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل تیسرے سال تنازعے کے فریقین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اور یہ جاری ہیں، کچھ خلاف ورزیاں جنگی جرائم کا مرتکب بھی ہوسکتی ہیں، جس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔

  • اس وقت مسلمان حکمران خاص کر عرب ممالک کا سب سے بڑا مسئلہ اسرائیل کو تسلیم کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >