سنگاپور چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا

سنگاپور چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا

سنگاپور نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دنیا کی تاریخ میں پہلی بار سنگاپور میں چہروں کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، اس طرح سنگاپور نے چہروں کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے پہلے ملک کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدید بائیومیٹرک نظام سنگاپور کے عوام کو سرکاری و نجی سروسز تک رسائی اور حصول کے لیے محفوظ طریقہ کار فراہم کرے گا، یہ ٹیکنالوجی نہ صرف کسی شخص کی شناخت کرتی ہے بلکہ یہ بھی یقینی بناتی ہے کہ وہ شخص خود بھی وہاں موجود ہے یا نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ٹیکنالوجی ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چہروں کی تصدیق کرنے والی یہ جدید ٹیکنالوجی سنگاپور کی ڈیجیٹل اکانومی کا ایک جزو ہے ، مذکورہ ٹیکنالوجی کا تجربہ ایک بینک کے ساتھ کیا گیا ہے اور جس کا قومی سطح پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

سنگاپور کو چہروں کی تصدیق کرنے والی مذکورہ ٹیکنالوجی برطانوی کمپنی آئی پروو کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >