سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین کے لئے عمرہ کے ایس او پیز جاری

عمرہ زائرین کے لیے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ کے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

عمرہ کے ایس او پیز میں زائرین کو پابند کیا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی سے قبل ان کے لئے اجازت نامہ لینا لازمی ہو گا، سے 65 برس تک کے افراد کو عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔

سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں جانے کے لیے اعتمرنا نامی موبائل ایپ پر بکنگ ضروری ہے۔ عمرے کی ادائیگی کے لئے زائرین موبائل ایپ کے ذریعے پہلے ہی بکنگ کروائیں گے۔موبائل ایپ سے بکنگ کا آغاز آج 27 ستمبر سے شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی حاجیوں کی آمد اور واپسی میں سہولت پیدا کرنے کے لیے سپیشل ٹریک قائم کیا ہے۔اعتمرنا ایپ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعے عمرہ زائر رہائش کا بھی انتخاب کرسکتا ہے۔

ایس او پیز کے تحت عمرہ زائرین کے لیے 3گھنٹے کا وقت مختص کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں 6ہزار افراد روزانہ عمرے کی ادائیگی کر سکیں گے جس دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا اور کرونا سے بچاؤ کی تمام تدابیر کی پابندی لازم ہوگی۔

زائرین کو مخصوص بسوں کے ذریعے مسجد الحرام لایا جائے گا، تمام عمرہ زائرین پر انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے زائرین پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج اور عمرہ نے 15 ربیع الاول سے پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کو عمرے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ عمرے کی اجازت کا اعلان کرونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>