ڈونلڈ ٹرمپ غریب نکلے،جانئے 17-2016میں کتنے سوڈالر کا ٹیکس ادا کیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ٹیکس چوری کرتے رہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

ایک معروف امریکی اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس چوری کا پردہ فاش کر دیا، اخبار کے مطابق امریکی صدر گزشتہ 15 میں سے10برس کے دوران کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ اخبار شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے2016 محض750 ڈالر ٹیکس ادا کیا ہے۔

ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد بھی ٹیکس چوری جاری رکھی اور2016 میں750ڈالر ٹیکس ادا کیا، حالانکہ 2018 تک ٹرمپ نے رئیلٹی ٹی وی پروگرام سمیت دیگر لائسنسنگ ڈیلز سے 42 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمائے۔

ٹرمپ نے 2018 میں آمدنی میں منافع کے باوجود 4 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کا نقصان ظاہر کیا، ٹرمپ نے کاروبار میں نقصان دکھا کر ٹیکس بل کو کم ترین سطح پر لانے کی کوشش کی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی کمپنیوں کے گزشتہ 20 سال کے ٹیکس گوشواروں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا مگر اس میں 2018 اور 2019 میں ٹرمپ کے ذاتی گوشواروں کی کوئی معلومات نہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے یہ رپورٹ جعلی قرار دے کر مستر کر دی ہے مگر ٹیکس کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے انہوں نے صرف یہی کہا ہے کہ انہوں نے بہت ٹیکس ادا کیا ہے اور انکم ٹیکس تو بہت ہی زیادہ ادا کرتے رہے ہیں۔

صافیوں کو بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکس گوشوارے نہیں دے سکتے کیونکہ وہ آڈٹ کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، ٹرمپ نے مزید کوئی تفصیلات دیئے بغیر ہی بریفنگ ختم کر دی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >