پوتی کو بچانے کے لیے دادی نے اپنی جان کی قربانی دے دی

سعودی عرب کے شہر سکاکا میں واقع معروف گیسٹ ہاؤس کے سوئمنگ پول میں دادی اپنی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق خاتون سارہ العلیمی کی پوتی اپنی دوستوں کے ہمراہ سوئمنگ پول میں تیراکی میں مصروف تھی۔

بچی دوستوں کے ہمراہ شوقیہ پول میں اتر گئی جبکہ وہ تیراکی میں ماہر نہیں تھی۔ جب دادی نے اسے سوئمنگ پول کے گہرے حصے کی طرف جاتے اور بے ڈھنگ طریقے سے ہاتھ پیر مارتے دیکھا تو فوراً سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادی۔

معمر خاتون کے بیٹے عبداللہ کا کہنا ہے کہ  معمر ہونےکے علاوہ والدہ کو  تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انہوں نے  سوئمنگ پول میں محض پوتی کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تھی۔

گلف نیوز کے مطابق سارہ العلیمی نے اپنی پوتی کو تو ڈوبنے سے بچا لیا مگر وہ خود سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں چلے جانے کے باعث ڈوب کرہلاک ہو گئیں، اہل خانہ کے مطابق وہ خود تیراکی نہیں جانتی تھیں مگر انہوں نے پوتی کو بچانے کے لیے بغیر سوچے سمجھے پانی میں کودنا مناسب سمجھا۔

جاں بحق ہونے والی سارہ العلیمی سکاکا میں 30 برس سے زیادہ عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور ان دنوں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >