خلیجی ریاست کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے

خلیجی ریاست کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح طویل علالت کے بعد آج دوپہر کو 91 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئے، امیر کویت کے انتقال کا اعلان کویت کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے کیا گیا ہے۔

امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح رواں برس علاج کی غرض سے امریکا میں منتقل ہوئے تھے، جب کہ کویت میں بھی ان کی ایک سرجری کی گئی تھی، تاہم بہت طویل علالت کے بعد امریکہ میں دارفانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ صباح الاحمد 1963 سے 1991 تک کویت کے وزیر خارجہ رہے جبکہ 1993 میں انہیں دوبارہ کویت کے وزیر خارجہ کا منصب سونپ دیا گیا جو 2003 تک انکے پاس رہا، تاہم انہوں نے 2006 میں تیل کی دولت سے مالا مال عرب ریاست کویت کے امیر کا منصب سنبھالا تھا۔

شیخ صباح الاحمد کی وفات کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اب ان کے 83 سالہ سوتیلے بھائی اور ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد تیل کی دولت سے مالا مال ملک کویت کے امیر کا عہدہ سنبھالیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >