رومانیہ: کورونا کے باعث انتقال کرنے والا میئر بھاری اکثریت سے پھر منتخب

رومانیہ: کورونا کے باعث انتقال کرنے والا میئر بھاری اکثریت سے پھر منتخب

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی یورپی ملک رومانیہ کے ایک گاؤں کے میئر اپنے انتقال کے دو ہفتوں کے بعد دوبارہ سے بھاری اکثریت کے ساتھ میئر منتخب ہوگئےکرنا پڑا تھا۔

17 ستمبر کو کرونا وائرس کے باعث ہوئے انفیکشن کی پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کرنے والے دیو سیلو کے سوشل ڈیموکریٹ میئر عیان علیمان اتوار کو منعقد ہونے والے انتخابات میں 64 فی صد ووٹوں کے ساتھ تیسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔

رومانیہ: کورونا کے باعث انتقال کرنے والا میئر بھاری اکثریت سے پھر منتخب

انتقال کرنے والے علیمان کے بھاری اکثریت سے ووٹ حاصل کر کے تیسری مدت کے لیے میئر منتخب ہونے پر ان کے حامیوں نے ان کی قبر پر حاضر ہو کر موم بتیاں روشن کیں اور ان کی جیت پر جشن بھی منایا۔

رومانیہ: کورونا کے باعث انتقال کرنے والا میئر بھاری اکثریت سے پھر منتخب

اس حوالے سے الیکشن حکام کا کہنا تھا کہ ان کی موت سے پہلے ان کا نام بیلٹ پیپر پر شائع ہو چکا تھا جس کی وجہ سے الیکشن کے باعث ان کا نام بیلٹ پیپر سے نکالا نہیں گیا، تاہم اب اس شہر میں نئے میئر کا انتخاب کرنے کے لیے خصوصی انتخابات منعقد کیے جائیں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >