امریکی صدارتی امیدواروں کا مباحثہ،جوبائیڈن نے ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی

امریکی صدارتی امیدواروں کا مباحثہ ۔۔ جوبائیڈن نے ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی

پہلے صدارتی مباحثے میں گالم گلوچ اور طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا، جس کے دوران ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں ساری حدیں پار کر لی گئیں۔ امریکی صدر ٹرمپ اور حریف جوبائیڈن نے ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ کر دی۔صدارتی مباحثے میں جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ ٹرمپ جھوٹے ہیں، ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے، ٹرمپ کے پاس ہیلتھ کیئر سے متعلق کوئی پلان نہیں، ٹرمپ کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں۔ جوبائیڈن نے کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور کیسز میں اضافے کا ذمے دار ٹرمپ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سکول ٹیچر سے بھی کم ٹیکس دیا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسخرہ، نسل پرست اور روسی صدر کی کٹھ پتلی کہہ ڈالا۔

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیئے، امریکی معیشت کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر لے گئے، جب ضرورت پڑتی ہے تو ماسک پہنتے ہیں، انہوں نے اپنے کوٹ کی جیب سے ماسک نکال کر بھی دکھایا۔

ساڑھے 7 سو ڈالر ٹیکس کے سوال پر ٹر مپ نے کہا کہ میں نے لاکھوں ڈالر ٹیکس دیا۔ ایک سال 38 ملین ڈالر پھر ایک سال 26 ملین ڈالر ٹیکس دیا۔ مگر جب میزبان کرس والس نے پوچھا کہ وہ ٹیکس کی تفصیلات کب دیں گے تو جوبائیڈن نے کہا دے ہی دیں گے انشاءاللہ۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >