سعودی عرب خواتین کے کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب کی میزبانی میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ (آر جی جی سی) رائل گرینز گالف اینڈ کنٹری کلب جدہ میں ہو گا۔ سعودی لیڈیز انٹرنیشنل پہلا لیڈیز یورپین ٹور ایونٹ ہوگا جو 12 نومبر سے 15 نومبر تک جاری رہے گا اور اس کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر ہوگی۔

سعودی عرب میں ہونے والا یہ ایونٹ برٹش اینڈ اسکاٹش اوپن کے بعد دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ٹورنامنٹ ہوگا۔ ٹورنامنٹ ابتدائی طور پر مارچ میں شیڈول تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اس کو ملتوی کردیا گیا، ایونٹ میں رواں ماہ سوس اوپن جیتنے والی ویلز کی ایمی بولڈن سمیت 100 خواتین شریک ہوں گی۔

سعودی عرب میں اس سے قبل 2019 اور رواں سال میں مردوں کے سعودی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ منعقد ہوچکے ہیں اور یوں یہ تیسرا پروفیشنل ٹورنامنٹ ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >