آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران اچانک زلزلے کے جھٹکے،ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوترس کی انٹرویو دینے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ آئس لینڈ کی وزیراعظم اینکر پرسن کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دے رہی ہیں کہ اسی دوران اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے  کمرے کے در و دیوار ہلنے لگتے ہیں۔

آن لائن انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے پر آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوترس چونک جاتی ہیں اور بے اختیار ان کے منہ سے اوہ میرے خدا ! زلزلہ آیا ہے ۔۔ ’’کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے، اور ایسا ہوتا رہتا ہے” نکل آتا ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے اینکر پرسن کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے انٹرویو کے بعد آئس لینڈ کی وزیراعظم کا اپنے ایک بیان میں بتانا تھا کہ "وہ خیریت سے ہیں اور وزیراعظم ہاؤس مضبوط ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا”

دوسری جانب آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران جو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ان کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ زلزلے کا مرکز جنوب مغربی علاقے ہافنارفجودر تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >