امریکی صدر نے بھارت کو ایک گندہ ملک قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج کے مباحثے میں کورونا وائرس کی وبا، نسلی امتیاز، قومی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی اور قائدانہ کردار پر بات ہو گی، کورونا عالمی وبا ہے جو چین سے آئی، کورونا وائرس کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، یہ عالمی وبا ہے، جس سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔

ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ 22 لاکھ امریکیوں کے کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہونے کا خدشہ تھا، چین سے آئے ہوئے اس وائرس سے لڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، چند ہفتوں میں ویکسین آ جائے گی، میں نے بھی یہ ویکسین استعمال کی اور اسی سے بہتر ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کورونا وائرس کی وبا اب دور ہوتی جا رہی ہے، ویکسین اس سال کے آخر تک آ جائے گی، ہم کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں، مجھے کورونا کا مرض ہوا، میں ٹھیک ہو گیا، 99 فیصد لوگ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

بھارت سے متعلق ہونے والے تبصرے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایک گندہ ملک ہے۔ امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو دیکھو، کتنا گندا ہے، وہاں کی ہوا کتنی آلودہ ہے۔

اس مباحثے کے بعد بھارتی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پر برا بھلا کہنا شروع کر دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >