بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کیخلاف بھارتی صحافی بھی برس پڑے

بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کیخلاف بھارتی صحافی بھی برس پڑے

دو روز قبل بھارت کے کئی میڈیا ہاؤسز نے سوشل میڈیا پر کئے گئے من گھڑت ٹویٹس کو بنیاد بنا کر یہ خبریں نشرکیں کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پاک فوج اورسندھ پولیس آمنے سامنے آگئی ہیں۔ ان جعلی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ اس تصادم کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 4 جبکہ سندھ پولیس کے 10 جوان مارے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے یہ تصادم کراچی کے علاقے گلشن باغ میں لکھا ہے حالاں کہ اس نام کا کوئی علاقہ کراچی میں نہیں ہے۔

 فیک نیوز پوری دنیا میں بنائی جاتی ہیں تاہم بھارت میں اس کا رحجان سب سے زیادہ نظر آرہا ہے۔ جہاں  بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز عوام تک درست معلومات پہنچانے کی بجائے اپنی حکومت اور ایجنسیوں کے آلہ کار بن کر پاکستان مخالفت میں جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ گمراہ کُن خبریں پھیلانے والے بھارتی چینلز میں  نیوز18، انڈیا ٹوڈے، نیوز ناؤ اور ٹائمز ناؤ سب سے نمایاں ہیں۔

ایک سینئر بھارتی صحافی سریندرکھوچر کہتے ہیں یہ بدقسمتی ہے کہ آج بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز بغیرتصدیق کے ایسی خبریں نشرکرتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یا پھران خبروں کو سیاق وسباق سے ہٹا کر چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح بھارتی میڈیا پر پاکستان میں خانہ جنگی کی خبریں چلائی گئیں وہ صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑاتی ہوئی نظرآئیں۔

سریندر کھوچر نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے کچھ میڈیا ہاؤسزایسے ہیں جو انڈیا اور پاکستان کے تعلقات  بہتر نہیں ہونے دینا چاہتے اور پاکستان کے خلاف کراچی میں خانہ جنگی جیسی جعلی خبریں چلاتے ہیں۔

ایک اور بھارتی صحافی وتجزیہ نگار رویندر سنگھ روبن نے کہا فیک نیوز اس وقت پاکستان اورانڈیا کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان اورانڈیا میں یہ رحجان بڑھ رہا ہے۔

کئی بھارتی دانشوروں اورتجزیہ کاروں نے بھارتی میڈیا پرپاکستان مخالف چلنے والی خبروں کو مضحکہ خیز قراردیا اوراس بات پرحیرت کا اظہار بھی کیا ہے کہ پاکستان میں یہ کیسا تصادم ہوا ہے جس کی اطلاع صرف انڈیا کے چند میڈیا ہاؤسز کو ہی مل سکی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >