فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیان پر مسلم ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع

فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیان پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں، کویت اور قطر نے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ خاکوں سے متعلق بیان کے بعد فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کویت اور قطر میں موجود تمام سوپر سٹوروں میں سے فرانس کی مصنوعات کو بطور احتجاج ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر بھی فرانس کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے، اس کے علاوہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے آن لائن بھی فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

گزشتہ ہفتے گستاخانہ خاکے دکھانے پر اٹھارہ سالہ لڑکے نے اپنے ٹیچر کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد فرانس نے 50 سے زیادہ مساجد پر چھاپے مارے تھے جبکہ فرانسیسی حکومت نے چھاپوں کے دوران مختلف علاقوں کی مساجد بھی بند کر دی تھیں۔

فرانسیسی صدر نے اپنے متنازع بیان میں کہا تھا کہ گستاخانہ خاکوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جس سے کے بعد سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مچلے ہوئے ہیں اور فرانسیسی صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

    • یہ سب جذباتی باتیں ہیں، تھوڑے دنوں کے بعد لوگ بائیکاٹ بھول جائیں گے۔ ان گستاخوں کا ایک ہی علاج ہے، اور وہ ہے فوری موت کا خوف۔ان شاء اللہ مسلمان گستاخوں کو سبق سکھاتے رہیں گے۔

  • the french are trying to be crusaders again as it seems! I guess they forget what happened the last time when they did that. I guess until that history repeats itself again they are not going to learn their lesson.

  • Our real problem is our ignorant mullaans due to their nonsense beliefs and practices which they call islam. They hide real deen of islam on behest of rulers and money lenders or they are utterly ignorant about actual deen of islam.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >