ترکی کے ایس-400 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ پر امریکا دھمکیوں پر اتر آیا

ترکی کا روس سے خریدے گئے جدید ایس400 میزائلوں کا کامیاب تجربہ، پینٹاگون نے خبردار کر دیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی نے امریکی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گزشتہ روز روس سے خریدے گئے دنیا کے جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 کا پہلا تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تجربات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

پینٹاگون سے جاری کردہ بیان میں ترکی کو امریکا کا اتحادی گردانتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ترکی ہماری تنبیہ پر کان نہیں دھرتا اور اتحادی کی حیثیت سے ذمہ داریوں کی تعمیل نہیں کرتا تو اس سے خطے میں سیکیورٹی تعلقات بھی خطرے میں پڑسکتے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع نے بوکھلا کر یہ بھی کہہ دیا کہ ترکی کے مزید میزائل تجربات امریکا اور نیٹو اتحادی ہونے کی وجہ سے عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے متصادم ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے ترکی کو روس سے ایس-400 میزائل سسٹم خریدنے کی پاداش میں ایف -35 جنگی طیارے کی فراہمی، تکنیکی سہولت اور ترک پائلٹس کی تربیت کے معاہدے معطل کردیئے تھے تاہم اس کے باوجود ترکی نے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا تھا اور اپنے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے یہ میزائل خریدے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >