گستاخانہ خاکوں کے معاملے پرکویتی سپرمارکیٹس نے فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کردیا

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر کویتی سپر مارکیٹس نے فرانسیسی اشیا کا بائیکاٹ کر دیا

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویت سے ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں 50 بڑے شاپنگ مالز کے اُن کاؤنٹرز کو خالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اس سے قبل فرانسیسی مصنوعات سے بھرے ہوئے تھے۔

تصاویر شیئر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ فرانسیسی اشیا کا بائیکاٹ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔اس وقت ٹوئٹر پر "بائیکاٹ فرنچ پراڈکٹس” اور "بائیکاٹ فرانس” کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔یہ ٹرینڈ گزشتہ روز ٹاپ پر تھے۔

ان ٹرینڈ کے ساتھ جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں اُن میں فرانسیسی اشیا کے خالی کاؤنٹرز اور ریکس کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بائیکاٹ مہم فرانس میں میگزین چارلی ایبدو میں پیغمبر اسلامﷺ کے خاکوں کی اشاعت اور ایک مسجد کو جبراً بند کرنے کے خلاف شروع کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں فرانس میں ایک اسکول ٹیچر نے کلاس میں پیغمبر اسلامﷺ کے خاکے دکھائے جس کے بعد ایک نوجوان طالب علم نے گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کو قتل کردیا تھا جس کے بعد کئی علاقوں میں کریک ڈاؤن آپریشن کیا جارہا ہے اور آپریشن کے نام پر مساجد کو جبراً بند کرایا جا رہا ہے۔

  • اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سچا عاشق رسول بنائے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >