مصر: بھکاری خاتون کروڑ پتی اور متعدد رہائشی عمارتوں کی مالکن نکلی

مصر،متعدد رہائشی عمارتوں کی مالکن، 57 سالہ بھکارن کروڑ پتی نکلی

مصری میڈیا کے مطابق جعل ساز بھکارن کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب وہ بھیک مانگنے کے بعد وہیل سے چیئر سے اتر کر پیدل گھر کے لیے روانہ ہو رہی تھی.

مقامی پولیس نے یہ منظردیکھ لیا اور اس کے گھر تک پیچھا کرنے کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ خاتون کٹی ہوئی ٹانگ کی معذوری کا بہانا بنا کر وہیل چیئر پر مختلف علاقوں میں بھیک مانگتی تھی.

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون کو کسی قسم کی بیماری یا معذوری لاحق نہیں اور اس نے بھیک مانگ مانگ کر اثاثے بنالیے ہیں۔

اس کے بینک اکاؤنٹس میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز ہیں اور وہ مختلف علاقوں میں موجود 5 رہائشی عمارتوں کی مالکن ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں بھی کوئٹہ شہر سے ایک بھکاری ٹریفک حادثے کے بعد ہسپتال پہنچا تو ہسپتال کے عملے نے اس کی جیبوں سے بڑی رقم برآمد کی تھی.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >