مودی نے پاکستان،چین کے ساتھ جنگ کیلئے تاریخ طے کر لی ہے،بی جے پی رہنما کا دعویٰ

بھارت کی حکمران سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اترپردیش کے سربراہ سواتنترا دیو سنگھ نے پارٹی کارکنان کے اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان اور چین کے ساتھ کب جنگ شروع کرنی ہے اس تاریخ کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

سواتنترا دیو سنگھ نے کہا کہ رام مندر اور آرٹیکل 370 کے فیصلوں کی طرح نریندر مودی فیصلہ کرچکے ہیں کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کب کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارت نے نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔

بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے بھی کہا ہے کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ اُن ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھا رہے ہیں۔

اجیت دوول نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں دعویٰ کیا کہ بھارت نے کبھی پہلے حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی۔

بی جے پی رہنما سواتنترا دیو سنگھ اپنے ملک کی سماجوادی پارٹی اور بھؤجن سماج پارٹی کے کارکنان کو بھی دہشت گردوں سے تشبیہہ دی ہے۔

  • Hahah..Modi destroying India economy and killing peoples with mishandling Covid19..That’s Why they start diverting Thiers peoples attention..India can’t fight and win war against China in next 100 years..And with Pakistan..they only do falls flag operation.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >