اجیت دوول کادھمکی آمیز بیان چین کیلئے نہیں تھا،بھارت کی وضاحتیں

نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی جارحیت سے بھرپور دھمکیوں کے بعد بھارتی حکومت کو لداخ کے مقام پر چین کی فوج کے ہاتھوں ہوئی پٹائی یاد آگئی اور ان کو اجیت دوول کے جانب سے دیئے گئے بیان پر وضاحت دینا پڑی۔

بھارتی حکومت کا اپنے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کے ایک تقریب کے دوران دیئے گئے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اجیت دول کا بیان چین سے متعلق یا کسی مخصوص صورتحال کیلئے نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے اپنی تقریر میں کسی ملک کا حوالہ دیا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے ایک تقریب میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ بھارت اپنی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ ان ملکوں تک لے جائے گا جہاں سے بھارت کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والے عناصر سر اٹھا رہے ہیں۔

اجیت دوول نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ بھارت نے کبھی بھی کسی ملک پر پہلے حملہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے دفاع کے لیے ہی کاروائی کی ہے، تاہم کچھ دشمن عناصر کی جانب سے بھارت کو بد نام کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں، جن کا ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >