سفید فام انتہا پسند شخص کی مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ،اسلام مخالف نعرے بازی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک جنونی شخص نے ترک حکومت کے زیر انتظام ایک مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اسلام مخالف نعری بازی کی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے زیر انتظام آورن گلیپولی مسجد میں ایک جنونی شخص گھس آیا، اس کے پاس لوہےکا ایک راڈ تھا جس کی مدد سے اس نے کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشوں کو، چھت پر لگے فانوسوں کو نشانہ بنایا اور توڑ دیا۔

جنونی شخص نے مسجد کی املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسلام مخالف نعرے بھی لگائے، جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت کسی نماز کا وقت نہیں تھا اس لیے مسجد خالی تھی مگر کچھ افراد نے اس حملے کو دیکھتے ہوئے پولیس کو اطلاع کی اور جنونی شخص کی ساری کارروائی کی تصاویر بنا لیں۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے سے متعلق فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں ، اور نہ ہی پولیس نے حملہ آور کی شناخت سے متعلق کچھ بتایا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں حضوراکرمﷺ کے گستاخانہ خاکوں ، ایک ٹیچر کی ہلاکت اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کے بعد سے یورپ میں مساجد اور مسلمانوں پر حملوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ دنیا بھر کے مسلمان ممالک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج بھی جاری ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >