سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے سخت شرائط اور قوائد و ضوابط جاری کردیئے

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے سخت شرائط اور قوائد و ضوابط جاری کردیئے

کورونا وائر س کے عالمی بحران کے دوران معطل کیے گئے عمرہ کو یکم نومبر سے دنیا بھر کے زائرین کیلئے دوبارہ سے بحال کیا جارہا ہے جس کیلئے سعودی حکومت نے قوائد و ضوابط جاری کردیئے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے العربیہ کے مطابق عمرہ کیلئے 18 سے 50 سال تک کے افراد سعودی عرب آسکتے ہیں، ان تمام زائرین کو کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی پیش کرنا ہوگا، اس ٹیسٹ کی رپورٹ سفر سے 72 گھنٹے قبل کی ہو، اور یہ ٹیسٹ سعودی حکومت کی منظو ر شدہ لیبارٹریز سے کروایا گیا ہو۔

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے”اعتمرنا” ایک موبائل ایپلیکیشن بھی متعارف کروائی ہے، جس کے ذریعے زائرین بیت اللہ میں عمرہ اور نماز کی ادائیگی، مسجد نبوی و روزہ رسول ﷺ کی زیارت کی پیشگی منظوری لے سکیں گے،موبائل ایپ کے ذریعے یہ اجازت تمام تر قوائد و ضوابط کو پورا کیے بغیر نہیں مل سکتی۔

سعودی حکام کے مطابق عمرہ کی غرض سے آنے والے زائرین کوویزہ مدت کے دوران سعودی عرب آمد اور روانگی کی کنفرم ٹکٹس ، تین وقت کے کھانے کی سہولت فراہم کرنے والی رہائش گاہ کی کنفرم بکنگ کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوگا۔

سعودی حکام نے عمرہ کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ سفری دستاویزات اور دیگر اضافی معلومات کو سفر سے 34 گھنٹے پہلے سعودی عرب کے عمرہ سسٹم میں ڈال دیں، سسٹم میں ڈالی گئی معلومات میں ہر شخص کی ٹکٹ، فلائٹ، آمد وروانگی کی تاریخ و وقت، شہر سمیت مکہ و مدینہ میں رہائش شامل ہوگی، فراہم کی گئی معلومات کا عمرہ کمپنی اور ایجنٹ ذمہ دار ہوگا۔

غلط معلومات فراہم کرنے کے نتیجے میں عمرہ کمپنی اس شخص کو تین دن کیلئے آئیسولیشن میں رکھنے کے ذمہ دار ہوں گی، عمرہ کیلئے 50 افراد پر مشتمل گروپس بنائیں جائیں گے اور ان کی رہائش اور سفر کا مکمل پروگرام اعتمرنا ایپ میں درج کیا جائےگا۔

وزارت حج و عمرہ کے متعلقہ حکام وقتا فوقتا زائرین کے ڈیٹا کو مرتب کرتے رہیں گے اور ان کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے، کسی بھی ملک کے اندر کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالےسے اگر کوئی خصوصی پروٹوکول جاری ہوا تو اس کی پیروی فوری طور پر کی جائے گی، ان اقدامات کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

اعتمرناایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے نیچے کلک کریں؟

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے سخت شرائط اور قوائد و ضوابط جاری کردیئے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>