علی بابا کے جیک ما کا بڑا قدم، مارکیٹ میں 34 ارب ڈالرز کے شیئرز لانے کا فیصلہ

چین کی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی اینٹ گروپ ہانگ کانگ اور شنگھائی میں 34 ارب ڈالر کے شیئر اسٹاک مارکیٹ میں لانے کے لیے تیار ہے۔ یہ اسٹاک مارکیٹس کی تاریخ میں کسی بھی کمپنی کی سب سے بڑی انٹری ہوگی۔

اس سے پہلے تاریخ میں اسٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑی انٹری سعودی آرامکو کی تھی جو کہ 29.4 ارب ڈالر کی تھی۔

اینٹ آن لائن پیمنٹ کا کاروبار ہے اور یہ اپنے صرف 11 فیصد شیئرز مارکیٹ میں لا رہا ہے جبکہ پوری کمپنی کے کل اثاثے تقریباً 313 ارب ڈالرز ہیں۔ اس کمپنی کے مالک چینی کاروباری شخصیت جیک ما ہیں جو کہ ای کامرس پلیٹ فارم کے بانی ہیں۔ اینٹ گروپ تقریباً 34.4 ارب ڈالر کے شیئرز مارکیٹ میں فروخت کرنے والا ہے۔

اینٹ کمپنی چین میں آن لائن پیمنٹ کے سب سے بڑے سسٹم علی پے کی مالک ہے جہاں کیش، چیک اور کریڈٹ کارڈ کی بجائے ای پیمنٹ اور ایپس کے ذریعے پیسے منتقل کیے جاتے ہیں۔ علی پے کے تقریباً ایک ارب صارفین ہیں۔

اینٹ آئندہ ہفتے شنگھائی اور ہانک کانگ اسٹاک مارکیٹ دونوں میں اپنے شیئر متعارف کرائے گی جو کہ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ کی خطے میں بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >