فیس بک نے 48سال سے بچھڑے باپ بیٹے کو ملوادیا

فیس بک بنا ملاقات کا ذریعہ، اڑتالیس سال بعد بچھڑے ہوئے باپ اور بیٹے کو ملوادیا، امریکا سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے چار دہائیوں بعد ایک دوسرے سے ملے اور خوب روپڑے۔

بزرگ پیٹرک  اپنے بیٹے جونیئر پیٹرک سے 48 سال قبل بچھڑے تھے جب جونیئر پیٹرک کی عمر 5 برس تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے جونیئر پیٹرک کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی۔

دو سال قبل بزرگ پیٹرک کی بہن کو فیس بک پر ایک جونیئر پیٹرک نامی شخص ملا جس میں ان کے بھتیجے کی حرکات و عادات موجود تھیں،معلومات کرنے پتہ چلا کہ یہ جونیئر پیٹرک ان کا بھیتجا ہے جو 48 سال قبل کھو گیا تھا۔

دو روز قبل باپ اور بیٹے کی امریکی ریاست پنسلوینیا ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی،باپ بیٹے کا جذباتی ملاپ دیکھ کر ایئرپورٹ پر موجود لوگوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >