بھارت:17سالہ نوجوان نے کرائم ٹی وی شو سے قتل کا طریقہ سیکھ کروالدکو قتل کردیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے آگرہ میں نویں جماعت کے 17 سالہ طالب علم نے باپ کی جانب سے روک ٹوک پر بے حس بیٹے نے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر متھرا میں ہول ناک واقعہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق منوج مشرا نامی شہری کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس کا اپنا بیٹا ہی اس کا قاتل ہے جس نے اعتراف کیا کہ ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر اس نے اپنے باپ کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق 17 سالہ نوجوان طالب علم کو اس کے باپ نے کسی بات پر اسے ڈانٹا، جس کے بعد اس نے ٹی وی پر نشر کیے جانے والے پروگرام سے قتل کا طریقہ سے کر اپنے باپ کو ابدی نیند سلا دیا اور موقع پر سے قتل کے تمام شواہد بھی مٹا دیئے۔

2 مئی کو والد نے اپنے بیٹے کو کسی بات پر ڈانٹا اور مارا جو بیٹے کو ناگوارگزرا۔ رات کو کے وقت بدبخت بیٹے نے باپ کے سر پر لوہے کے راڈ مارے تو وہ بے ہوش ہوکر گرگیا جس کے بعد بیٹے نے اسے کپڑے سے باندھ دیا۔ پھر اسی رات اپنی ماں کی مدد سے باپ کے اسکوٹر پر اس کی لاش ڈال کر پانچ کلو میٹر دور پہنچایا۔ اس کے بعد لاش پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

اگلے دن پولیس کو ایک جھلسی ہوئی لاش ملی تو مقتول کے ایک دوست نے چشمے کی مدد سے لاش کی شناخت کرلی جس کے بعد تحقیقات شروع ہوئیں تاہم جب بھی منوج کے بیٹے کو تحقیقات کے لیے فون کیا جاتا تو وہ تھانے آنے سے جھجھکتا تھا اور بار بار پولیس والوں سے پوچھتا تھا کہ وہ کس دفعہ کے تحت اس سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔

جس پر پولیس کو شک گزرا تو پولیس نے اسکا موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ انویسٹی گیشن افسران نے موبائل فون کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ’کرائم پیٹرول‘ کی اقساط سو بار دیکھ چکا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعترافِ جرم کرلیا۔

میپانچ ماہ کی تفتیش کے بعد آخر کار قاتل کو گرفتار کرلیا، نوجوان کا ساتھ دینے پر اُس کی ماں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ 11 سالہ بیٹی کو اسکے دادا اور دادی کے حوالے کردیا۔

پولیس افسر کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرنے پر بیٹے اور اس کا ساتھ دینے پر ماں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف قتل اور شواہد چھپانے کے الزام میں مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی چینل سونی میکس پر چلنے والے اس ٹی وی شو سے متعلق کئی شکایات سامنے آچکی ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارت تین قتل کے ایسے کیسز رپورٹ کرچکا ہے جس کا طریقہ اس ٹی وی شو سے لیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >