چینی فوج کا لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر مزید بھارتی علاقے پر قبضہ

چینی فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر مزید آٹھ کلومیٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکنِ پارلیمان نے دعویٰ کردیا،لداخ سے تعلق رکھنے والے سابق بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ تھپستن چیونگ نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال کشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی فوج نہ صرف بھارتی علاقے میں گھس آئی بلکہ اس نے دو اہم بھارتی پوزیشنز بھی سنبھال لی ہیں

سابق بی جےپی رکنِ پارلیمنٹ نے مزید کہا ہے کہ بھارتی فوجی نقطۂ انجماد سے کم درجۂ حرارت میں ٹینٹس میں رہ رہے ہیں جو ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ بھارتی سرکار فوجیوں کو مناسب شیلٹر فراہم کرے، بھارت اپریل کے آخری ہفتے سے لے کر اب تک فنگر فور سے آگے گشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی فوج نے ایل اے سی کے ساتھ ایک ہزار کلو میٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

لداخ میں چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل بھی بھارت چین کے ہاتھوں کئی بار اس متازع علاقے میں شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔

  • I mean how come Indian soldiers stay is such cold weather and in tents, they are not at all acclimatized to such harsh weather, Chinese soldiers, however, have been staying in that area for quite some years and built infrastructure.

  • یہ بندہ کیا بارڈر پر چینی فوجیوں کے خلاف لڑ را تھا جو اس کو ہر بات کا پتا ہے کے اتنا کلومیٹر چینی فوج گس گئی ہے. اس آدمی کا بعد میں انٹرویو بھی کیا نیوز والوں نے تو یہ اپنی بات سے پلٹ گیا. ہندوستان ریجن کا ایک پاورفل ملک ہے اور اتنا ہندوستان کی سرزمیں پر گھسنا آسان ہے تو پاکستان آرمی سے پوچھو.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >