ترکی میں 7 درجے شدت کا زلزلہ:ازمیر میں 20 عمارتیں زمین بوس،متعدد کو نقصان

ترکی میں 7 درجے شدت کے زلزلے نے علاقوں کو لرزا کے رکھ دیا، امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ترکی میں آنے والے زلزلے کی شدت 7 درجے ریکارڈ کی گئی ہے، خوفناک زلزلے کی وجہ سے ازمیر میں 20 عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمال مغربی مرمرا ریجن میں بھی محسوس کیے گئے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں،جبکہ اس زلزلے کے جھٹکے یونان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

یونانی جزیرے ساموس کے نائب ناظم کا زلزلے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ساموس میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کچھ عمارتوں کے زمین بوس ہو جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

دوسری جانب یونانی ماہر ارضیات ایفتھیمس لیکس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ریکٹر سکیل پر ریکارڈ کیے گئے خوفناک زلزلے کے ساتھ سونامی کے خدشے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ازمیر کے علاقوں میں زلزلے کے بعد آنے والے سونامی کا پانی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >