براستہ ٹرین بین الاقوامی سفر کی جانب چین کاایک اور قدم،ایک اور تیزرفتار ٹرین تیارکرلی

چین دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں شامل ہے، چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بھی جس رفتار سے ترقی کی ہے اس نے بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چین نے اب براستہ ٹرین ایک ملک سے دوسرے ملک سفر کو حقیقت بنانے کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا ہے، اس کیلئے چین نے ایک اور تیز رفتار ٹرین متعارف کروادی ہے جو انٹرنیشنل روٹس پر چلنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اس ٹرین سے چین سے یورپ کا سفر مزید آسان ہوجائے گا، یہ ٹرین بین الاقوامی سٹینڈرڈز کے مطابق ہر قسم کی سفری سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس ٹرین کے آپریشن ہونے کے بعد چین سے دوسرے ممالک جانب والے مسافروں کو سرحد پر ایک ٹرین سے دوسری ٹرین میں جانے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا ملے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین نے جون کے مہینے میں 6 سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والے مگلیو ٹرین کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا، مقناطیسی طاقت سے چلنے والی یہ ٹرین ٹریک پر آگے کی طرف پھسلتی ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ یہ ہوا میں تیر رہی ہے۔

اگر یہ ٹرین پاکستان میں چلائی جائے تو کراچی سے لاہور کا سفر صرف 2 گھنٹوں میں طے کیا جاسکتا ہے، مگلیو ٹیکنالوجی کی ٹرین کا ایک کامیاب تجربہ جاپان میں بھی کیا جاچکا ہے، اس سروس کے عوام کیلئے دستیاب ہونے کے بعد ذرائع نقل و حمل کی دنیا میں ایک نیا باب کھل جائے گا اور فضائی سفر پر دباؤ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >