امریکی صدارتی انتخابات، کون آگے کون پیچھے؟ سروے نتائج

امریکی صدارتی انتخابات 2020، مختلف سروے رپورٹس میں جوبائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری

امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020 سے پہلے ہونے والے پولز سروے کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔

مختلف امریکی خبر رساں اداروں اور ایجنسیوں کی جانب سے پولنگ کرائی گئی جس کے تمام نتائج موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اور جوبائیڈن کے حق میں رہے۔

امریکی نیوز چینل فوکس نیوز کے سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے 53 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں امریکی صدر ٹرمپ صرف 43 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

امریکی اخبار وشنگٹن پوسٹ کے سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے 55 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف 43 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

امریکی نیوز سی این این کے سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے 54 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ صرف 42 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے 51 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں ٹرمپ صرف 41 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے 52 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں امریکی صدر ٹرمپ صرف 42 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >