مکہ: تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی

جمعہ کے روز پیش آنے والا یہ واقعہ رات 10 بج کر30 منٹ پر پیش آیا جب گاڑی مسجد الحرام کے قریب سے گزرنے والی سڑک پر انتہائی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر مسجد الحرام کے صحن میں پہنچ گئی جہاں رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے حرم کے دروزاے سے ٹکرا گئی۔

مکہ کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا جاتی ہے۔گاڑی کے مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکراتے ہی وہاں موجود سکیورٹی اہلکار اور کارکنان کو گاڑی کی جانب سے تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کی تحقیق میں تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ گاڑی چلانے والا شخص سعودی شہری ہے اور وہ اس وقت ’غیر معمولی حالت‘ میں تھا۔ اس شخص کو پبلک پراسٹیکیوٹر آفس بھیج دیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >