سعودی عرب نے محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کی خبر مسترد کردی

سعودی حکومت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کی اسرائیلی میڈیا کی خبر کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بین الاقومی میڈیا میں ایک خبر نے دنیا بھر کے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کا ایک خفیہ دورہ کیا ہے اور دورے کے دوران ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

یہ خبر سب سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے دی جس کے بعد اسے بین الاقوامی میڈیا نے خوب اچھالا، خبر میں کہا گیا تھا کہ ملاقات کے دوران امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔

تاہم سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنی ایک ٹویٹ میں ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ” میں ایسی خبریں سن رہا ہوں جس میں مائیک پومپیو کے دورے کے دوران محمد بن سلمان سے سعودی حکام کی خفیہ ملاقاتوں کا ذکر کیا جارہا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ” ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، جو ملاقاتیں ہورہی ہیں ان میں سوائے سعودی اور امریکی حکام کے کسی تیسرے ملک کے افراد شریک نہیں ہیں”۔

واضح ہو کہ ملاقات کے حوالے سے پاکستانی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا تھا، اس حوالے سے معروف پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کل (بروز اتوار)سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا رسمی اعلان ہونا باقی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >