سعودی عرب کا اپنے 70 فیصد شہریوں کو مفت کورونا ویکسین مہیا کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا اپنے 70 فیصد شہریوں کو مفت کورونا ویکسین مہیا کرنے کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 16 سال سے زائد عمر کے 70 فیصد ایسے لوگوں کو جن کو کورونا کا مرض لاحق نہ ہوا ہو ان کو ویکسین حکومت مہیا کرے گی۔

اس حوالے سے سعودی وزارت صحت کے سیکریٹری برائے پریوینٹو ہیلتھ ڈاکٹر عبداللہ اسیری نے بتایا کہ آئندہ سال کے ابتدا سے شروع ہونے والی مہم میں کورونا ویکسین ان 70 فیصد 16 سال سے بڑے افراد کو لگائی جائے گی جنہیں کورونا وائرس کا مرض لاحق نہ ہوا ہو یا جو ابھی تک اس وائرس سے محفوظ ہیں۔

اس حوالے سے سعودی عرب نے دواؤں کی تجارت کرنے والی کمپنی کوویکس آرگنائزیشن سے رجوع کیا ہے، جو کورونا ویکسین کو مینوفیکچرر سے پوری دنیا میں تقسیم کے لیے کام کرتی ہے اور اس کی فنانسنگ میں جی-20 ممالک کی تنظیم کا بڑا کردار ہے۔

یاد رہے کہ اب تک چین، امریکا، برطانیہ اور جرمنی کی کمپنیوں نے ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے جب کہ امریکی فارما سیوٹیکل کمپنی فائزر نے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظوری کے لیے بھی رجوع کرلیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>