بھارت کی پھر دنیا میں رسوائی ، ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار : ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل
دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت،بھارت پاکستان کیخلاف کرپشن، دہشتگردی سمیت دیگرالزامات لگاتا رہتا ہے لیکن بھارت کی اصلیت کرپشن کی روک تھام اور اس سے دنیا کو آگاہ کرنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بتادی۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل بھارتی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، رپورٹ کے مطابق رشوت دیے بغیر بھارت میں کوئی کام نہیں ہوتا، بدعنوانی کا جائزہ لینے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بھارت ایشیا کے کرپٹ ترین ممالک میں سرفہرست ہے۔
رپورٹ کے مطابق براعظم ایشیا میں سب سے زیادہ انتالیس فیصد بدعنوانیاں بھارت میں ہوتی ہیں،چھالیس فیصد بھارتی سرکاری اداروں میں کام کروانے کے لیے رشوت دیتے ہیں جو کہ ایشیا میں سب سے زیادہ شرح ہے۔
جنوری میں جاری ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک سواسی ممالک میں بھارت کا اسی واں نمبر تھا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں ایشیائی ممالک کے بیس ہزار افراد سے سروے کیا گیا،کمبوڈیا سینتیس فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ انڈونیشیا تیس فیصد کی شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،سب سے کم رشوت ستانی والے ممالک میں جاپان اور مالدیپ شامل ہیں۔
aray waah hum ne corruption chupaane ke bhi tariqe nikaal liye
Transparency International (TI) ki report par yaqeen karna aisa hi hai jaise aap Hamid Mir ki news report par kar rahe hain.
TI sirf aik survey k base pe kisi mulk ko acha ya bura bana deta hai.
Top is corruption, terrorism, racism…
Had Nawaz & Zardari in power no country could have taken the 1st place from Pakistan.